پہلے ہی دو مقامات پر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک نئی اور بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 20 ہزار کی ابادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور لوگوں کا انخلاء کیا جا رہا ہے۔ لاس اینجلس میں دو مقامات پلاسیڈیز اور ایٹن پر آگ پہلے ہی جاری ہے اور اس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ نئی آگ شہر کے شمال مغرب میں مضافاتی علاقے میں بھڑکی ہے تاہم یہ زیادہ بڑی ہے۔ یہ خوفناک آگ ںدھ کی دوپہر کو شہر کے شمال میں، کاسٹائک جھیل کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں شروع ہوئی ، جو کئی رہائشی علاقوں اور اسکولوں سے متصل ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ بے قابو آگ صرف دو گھنٹوں میں 5,000 ایکڑ سے زیادہ تک پھیل گئی ہے۔